محسن
پیر , 03 جولائی 2023ء
(56) لوگوں نے پڑھا
قصور : تھانہ صدر پھول نگر کے علاقہ
میں پولیس مقابلہ انتہائی خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار- تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر پھول نگر کو
15 نمبر پر اطلاع ملی کہ چار ڈاکوؤں نے عطاء نامی شہری سے نقدی اور موبائل فون وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے -
جس پر پولیس تھانہ صدر پھول نگر نے فوری کاروائی کرتے ہوئے جگہ جگہ ریڈ کیا تو اس
دوران ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی
- جس پر پولیس نے جوابی کاروائی کی اور فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کے
دوران ایک ڈاکو کو زخمی خالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے
میں کامیاب ہوگئے - زخمی ڈاکو سے ایک عدد پسٹل اور چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی
اور زخمی ڈاکو کو رول ہیلتھ سینٹر پھولنگر علاج معالجہ کے ليے منتقل کر دیا گیا -