محسن
پیر , 06 مارچ 2023ء
(168) لوگوں نے پڑھا
قصورکے نواح تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے
دوران 2خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے - عمران نامی شہری نے
15پر پولیس کو اطلاع دی کہ 8 ڈاکو موٹرسائیکل، نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر
فرار ہو گئے ہیں۔ تھانہ مصطفی آباد پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے وہیگل کے قریب
ناکہ بندی کی ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کردی - ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی ہو گئے جن کے پاس سے چھینی گئی موٹرسائیکل، نقدی
رقم، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا -