محسن
جمعرات , 07 ستمبر 2023ء
(56) لوگوں نے پڑھا
قصور : تھانہ صدر چونیاں کے علاقہ میں پولیس
مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار - جھگیاں کھوکھراں
کے رہائشی اقبال نے پولیس کو 15 پر موٹر سائیکل ، نقدی 30 ہزار روپے چھیننے کی
اطلاع - تھانہ صدر چونیاں پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے روسہ ٹبہ روڈ پر ناکہ
بندی کی ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی
- ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے دو ساتھی ڈاکو زخمی ہو گئے - زخمی ڈاکوؤں نے ڈکیتی معہ
قتل سمیت متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیاہے - فرار ہونے والے ملزمان کو شناخت کر لیا گیا جن کی
گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں -