اتوار , 01 جون 2025 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

کورونا وائرس کے خلاف صف اول کے سپاہی کورونا وائرس کا شکار

کورونا وائرس کے خلاف صف اول کے سپاہی کورونا وائرس کا شکار
منگل , 12 مئی 2020ء (322) لوگوں نے پڑھا
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں صف اول کے سپاہی پولیس اہلکار خود بھی کورونا وائرس کا شکار ہونے لگے، قصورمیں فرائض کی ادائیگی کے دوران سات پولیس افسران و اہلکارروں کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا۔ تھانہ صدر پھولنگر میں تعینات انسپکٹر محمد اشرف اور ایلیٹ کے جوان عدنان طفیل کے کورونا وائرس مثبت آنے پرقرنطینہ سنٹرمنتقل کردیئے گئے، احساس کفالت پروگرام اور قرنطینہ سنٹر ڈیوٹی انجام دینے والے پتوکی سرکل میں تعینات پانچ پولیس افسر اور اہلکاروں اور ایک سویپر میں وائرس مثبت آیا۔ اس دوران حافظ آباد میں بھی دو مزید پولیس اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ اے ایس آئی اکبر اور کانسٹیبل جاوید میں کورونا مثبت آیا، ترجمان پولیس کے مطابق اب تک حافظ آباد پولیس کےچھ اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب چونیاں میں کورونا کے 42 متاثرین صحت یاب ہوگئے، نواحی علاقہ آلہ آباد میں اکیس روز قبل 45 افراد میں کورونا وائرس مثبت آیا تھا جن میں سے بیالیس کا نیگیٹو آگیا۔صحت یاب ہونے والوں میں انیس بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، کورونا کو شکست دینے متاثرہ افراد نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے خوب جشن منایا اورضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
  • پولیس
  • صحت

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now