محسن
جمعرات , 28 ستمبر 2023ء
(85) لوگوں نے پڑھا
قصور : آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے ماہ ربیع الاول میں
شان رحمت اللعالمین سیمینارکا انعقادکیا گیا ہے - ڈی پی اوقصور طارق عزیز سندھو کی
ہدایت پر پولیس لائن قصور میں سیمینار میں نعت خواں، علماء اور پولیس ملازمین نے
بھرپور شرکت کی - علماء اکرام نے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان
اقدس پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جشن ولادت مصطفی کل کائنات پر اللہ تعالی کا
احسان عظیم ہے آپ ﷺ نے نسل انسانیت کو امن ، رواداری اور بھائی چارے کا عظیم پیغام
دیااور آپ ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی منائے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا ، اسلام
ایسا عظیم الشان دین ہے جس میں زندگی گزارنے کے بہترین اصول ہیں ، اللہ تعالی نے
قرآن کریم میں نبی کریمﷺ کی ذات گرامی کو بہترین نمونہ قراردیکر اہل اسلام کو آپ ﷺ
کے اسوہ حسنہ پرعمل پیرا ہونے کا حکم دیا ہے جس کا تقاضا ہے کہ آپﷺ کی سیرت مبارکہ
کے ایک ایک کونے کو محفوظ کیا جائے اور دوجہاں کی کامیابی سنت نبوی ﷺ پرعمل میں ہے
اس لیے ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگی کو
حضوراکرم ﷺ کے قائم کردہ اصولوں کے مطابق گزاریں تاکہ دنیامیں اور آخرت میں کامیابی
ہمارا مقدربن سکے -