محسن
پیر , 07 اگست 2023ء
(129) لوگوں نے پڑھا
قصور : پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور نے ڈگری کالج قصور میں گارڈ کی ملی بھگت سے
مبینہ طالبات کو ہراساں کرنے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے بعد جیل
بھیج دیا لیکن بااثر شخصیات ملزم کو سزا سے بچانے کے لیے متحرا - تفصیلات کے مطابق سانحہ بہاولپور اسلامیہ یونیورسٹی کے بعد ڈگری
کالج قصور میں طالبات کی جانب سے کالج انتظامیہ کو دی جانے والی درخواست نظر انداز
کرنے کے لیے حکمت عملی یا کالج کی شہرت کو نقصان سے بچانے کے لیے تھا تو اس کی خود
انکوائری کرنی چاہیے تھی ملزم کے بااثر ہونے کا یہ بھی ثبوت ہے کہ طالبا ت کی
شکایت پر فوری کاروائی نہیں ہوئی - کچھ روز قبل درخواست کا عکس سوشل میڈیا پر
وائرل ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا
پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس سے قصور کے صحافیوں نے بھی آواز اٹھائی تو سوئی ہوئی کالح
اور ضلعی انتظامیہ جاگ گئی -