محسن
ہفتہ , 30 ستمبر 2023ء
(47) لوگوں نے پڑھا
قصور : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ اتھارٹی محمد جعفر
چوہدری نے سرکاری ملازم بن کر سڑکوں پر گاڑیوں سے رشوت لینے والے دو نوسرباز کو
گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا - ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد جعفر چوہدری نے شہریوں
کی شکایات پر نیو بس لاری اڈا کے قریب کاروائی کر کے سادہ کپڑوں میں ملوس دو نوسر
باز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا-