محسن
ہفتہ , 18 مارچ 2023ء
(46) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد : پولیس عوام کے تعاون سے جرائم کو کنٹرول کرے گی اور امن
وامان قائم رکھےگی - مشکوک افراد کی اطلاع پولیس کو بروقت دی جائے - ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ الہ آباد رانا سہیل احمد نے سینئر صحافیوں سے
گفتگو کرتے ہوئے کیا - انہوں نے کہا کہ
عوام کے تعاون کے بغیر پولیس کامیاب نہیں ہوسکتی - امن وامان قائم کرنے اور جرائم کو کنٹرول کرنے
میں عوام کے تعاون کی پولیس کو اشد ضرورت ہے – چند رشوت لینے والے پولیس اہلکار کی
وجہ سے عوام کا پولیس پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے - عوام کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے پولیس کو ہر ممکن کوشش کرنی چائیے کیوں کہ پولیس
عوام کی خادم ہے اورعوام کی خدمت اور حفاظت ہمارا فرض ہے -