محسن
بدھ , 17 مئی 2023ء
(44) لوگوں نے پڑھا
قصور : ضرورت مند افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کرنا قابل
تحسین اقدام ہے - ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو اور صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن
قصور خالد لطیف چوہدری کو مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں - ان خیالات کا
اظہار احمد علی قصور ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا - انہوں نے
بتایا کہ ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو اور صدر ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن قصور خالد
لطیف چوہدری کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے جس کے تحت ضرورت مند لوگوں کو مفت
قانونی امداد فراہم کی جائے گی - اس موقع پر کاشف اسلم چوہدری سیکرٹری ضلع بار قصور
اور شیخ فیاض ڈی ایس پی لیگل بھی موجود
تھے -