محسن
ہفتہ , 25 فروری 2023ء
(111) لوگوں نے پڑھا
فاسفورس کھاد کے استعمال سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں بھرپور
اضافہ کیاجاسکتاہے نیز جن کاشتکاروں نے تاخیر سے گندم کی کاشت کی ہے اورانہوں نے
فاسفورسی کھادکا استعمال نہیں کیایا ضرورت سے کم کھاد ڈالی ہے انہیں بھی چاہئیے کہ
وہ فوری طورپر پہلے پانی پر ڈی اے پی ڈال دیں۔
ماہر زراعت وسابق ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) قصورنویدامجد نے اے پی
پی کوبتایا کہ اگرکاشتکار اسے ڈرم میں گھول کر فرٹیلیشن کے طریقہ سے استعمال کریں
تو پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہوسکتاہے۔