پیر , 23 فروری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پٹوار سرکل الہ آباد کرپشن کا گڑھ ، اربوں کا قمیتی ریکارڈ غیر محفوظ

پٹوار سرکل الہ آباد کرپشن کا گڑھ ، اربوں کا قمیتی ریکارڈ غیر محفوظ
محسن پیر , 17 اپریل 2023ء (58) لوگوں نے پڑھا
چونیاں : لاہور ہائی کورٹ نے واضح احکامات دے رکھے ہیں کہ کسی منشی یا پرائیوٹ دفتر سے اگر کسی پٹورای کا ریکارڈ برآمد ہوا تو متعلقہ تحصیلدار اور اے سی کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جائے گی - لیکن پٹوار سرکل الہ آباد ضلع قصور کا واحد پٹوار خانہ ہے جو چار پرائیوٹ منشی چلا رہے ہیں -  سارا دن منشیوں نے لوٹ مار کی ہوتی ہے - بااثر پٹواری سارا دن دفتر سے غائب رہتا ہے شام کو حساب لینے آتا ہے - گزشتہ تین ماہ سے پٹوار سرکل الہ آباد کا چارج لینے  کے لیے دو پٹواریوں کے درمیان جنگ جاری ہے ایک پٹواری اپنے آڈر کرواتا ہے تو دوسرا رکوانے کے لیے لاکھوں روپے خراچ کرتا ہے - تین ماہ سے مبینہ طور پر پٹواری نے ریکارڈ دفتر سے غائب کیا ہوا ہے  - منشی پرانی تاریخوں میں رات کے اندھیرے میں پارٹیوں کو گھر بلا کر پرانی تاریخوں میں انتقالات درج کررہے ہیں - لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف وزری ہوری جس پر انتظامیہ مبینہ اپنا حصہ لیکر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے - 

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now