جمعرات , 26 فروری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

پتوکی،مسلح افراد کا گھر پر دھاوا بول کر اہل خانہ پر تشدد

پتوکی،مسلح افراد کا گھر پر دھاوا بول کر اہل خانہ پر تشدد
محسن جمعرات , 16 فروری 2023ء (38) لوگوں نے پڑھا
پرانی منڈی پتوکی میں معمولی جھگڑے کی رنجش پر سات مسلح افراد نے گھر پر دھاوا بول کر اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق الٰہی بخش ٹائون پرانی منڈی پتوکی میں طاہر،مجاہد اور آصف نے سابقہ لڑائی جھگڑے کی رنجش کی بنا پر مسلح ہو کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے کشور بی بی کے گھر دھاوا بول دیا۔ گھر میں موجود کشور بی بی اور اسے بیٹے کو وحشیانہ طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا۔قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوے کشور بی بی کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا۔ملزمان نے گھر میں سامان کی بھی توڑ پھوڑ کی۔تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے کشور بی بی کی تحریری درخواست پر طاہر، مجاہد، بھولا ،معظم اور آصف سمت سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
  • گھریلو تشدد
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now