محسن
بدھ , 26 جولائی 2023ء
(85) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : پتوکی میں سیوریج کی
نکاسی کے لیے شعبہ ڈسپوزل میں 100 ہارس پاور
کی دو اور 50 ہارس پاور کی تین موٹریں لگائی
گئی ہیں جن کے چلنے سے شہر بھر کی سیوریج کے پانی کی نکاسی ممکن ہے جبکہ میونسپل
حکام کی عدم دلچسپی کے باعث 50 ہارس پاور کی دو اور 100 ہارس پاور کی تین موٹریں
گزشتہ کئی ہفتوں سے خراب ہوگئی ہیں جن کے
خراب ہونے کے باعث مون سون کے دونوں سیوریج کے پانی کی نکاسی بری طرج متاثر ہوگئی اور شہر بھر میں گند
پانی گلیوں ، بازاروں اور اہم شاہراہوں پر کھڑا ہوگیا ہے جس باعث عوام متعدد
بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے - شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے -