محسن
ہفتہ , 19 اگست 2023ء
(59) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : موسم
گرما میں بھی سوئی گیس انتظامیہ نے اپنا رنگ دیکھانا شروع کر دیا ، سوئی گیس کی
لوڈشیڈنگ نے ناصرف گھریلوں بلکہ کاروباری زندگی کو بھی بری طرح مفلوج کر دیا ہے
لوگ گھروں میں گیس سلنڈر ، لکڑیوں ، اور کوئلوں پر گزارا کرنے پر مجبور دیکھائی دے
رہے ہیں - گیس کی بدترین بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں طالب علم اور
دفتر فیکٹریز میں جانے والے افراد ناشتہ سے محروم ہو کر رہ گئے - شہریوں نے اعلی
حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -