محسن
پیر , 20 فروری 2023ء
(49) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : نواحی گائوں بھونیکی میں سابقہ جھگڑے کی
رنجش کی بنا پر دو گروپوں میں لڑائی اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور
پانچ شدید زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گائوں بھونیکی میں سابقہ
لڑائی جھگڑے اور مقدمہ بازی کی رنجش پر پھر جھگڑا ہو گیا۔ جس پردونوں گروپوں نے ایک
دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں گروپوں کے دو افراد احمد علی اور
ارشد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ شاہد، بشیر، فضیل، جاوید اقبال اور ارشد سمیت
پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی پتوکی راشد ملک ایس ایچ او
صدر پتوکی ملک طارق اور تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او طاہر خاں موقع پر پہنچ
گئے۔قتل اور زخمی ہونے والے تمام افراد کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پتوکی منتقل کیا۔ڈاکٹروں
نے تشویشناک حالت کے پیش نظر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پتوکی سے
لاہورہسپتال منتقل کر دیا۔تھانہ صدر پولیس پتوکی نے کاروائی شروع کر دی-