محسن
پیر , 10 جولائی 2023ء
(113) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : شہریوں کے لیے پینے کا صاف میٹھا پانی ایک خوب بن گیا - شہری
میٹھا پانی خرید کر پینے کے لیے مجبور شہریوں کا وزیراعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر
قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ - تفصیلات کے مطابق پتوکی واٹر سپلائی کی ٹینکیوں میں
صاف ستھرائی کا انتظام انتہائی ناقص ہے - واٹر سپلائی کا پانی جب ٹینکیوں میں
منتقل کیا جاتا ہے تو اس کی کی بر وقت صفائی اور کیمیکل کا استعمال نہیں کیا جاتا
- واٹر سپلائی کے پائپ بوسیدہ ہو چکے ہیں اور اکثر مقام پر ان میں گندا پانی بھی
شامل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے شہری معدہ ، جگر، اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو
رہے ہیں -