محسن
جمعرات , 08 جون 2023ء
(43) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : پتوکی پرانی منڈی محلہ شریف پورہ میں درجنوں جسم
فروشی کے اڈے پولیس کی مبینہ غفلت سے چلنے لگے - تفصیلات کے مطابق پتوکی پرانی
منڈی محلہ شریف پورہ میں درجنوں جسم فروشی کے اڈے قائم - ذرائع کے مطابق جن کی
مبینہ سرپرستی متعلقہ پولیس افسران کرتے ہوئے ڈی پی او قصور کو ماہانہ اچھی رپورٹ
پیش کر دی جاتی ہے - جسم فروشی کے اڈوں پر نابالغ کم عمر لڑکیوں کا استعمال کیا
جاتا ہے - ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ چند پولیس اہلکار جسم فروشی کے اڈوں کے مالکان
سے ماہانہ وصول کرنے میں مصروف ہیں - جسم فروشی کے اڈوں میں امپورٹڈ و دیسی شراب ،
چرس ، آئس کھلے عام چل رہی ہے -