پیر , 19 اکتوبر 2020ء
(602) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، الہ آباد روڈ پر ایکسیڈنٹ روزانہ کا معمول بن گیا آج ایک ہی دن ایک ہی جگہ پر دن میں دو ایکسیڈنٹ ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جانوروں کے لیے غیر قانونی چارہ والے ٹال ناجائز تجاوزات بن کر لوگوں کے لیے وبال جان بن گئے جن کی وجہ سے حادثے ہورہے ہیں۔ تازہ اایکسیڈینٹ میں ایک نوجوان زخمی اور دوسرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا۔ جاں بحق اور زخمی کو ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کیا۔لوگوں نے کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر قصور اور اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس غیر قانونی چارہ کے ٹال کو فوری طور پر ختم کرکے کسی کھلی جگہ پر شفٹ کیا جائے تاکہ لوگوں کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور حادثات کا سدباب کیا جاسکے۔