پیر , 17 ستمبر 2018ء
(252) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، نواحی گاﺅں کھوکھر اشرف میں گھر میں داخل ہوکر 25 سے 30 مسلح افراد نے آتشیں اسلحہ سے پلاننگ کے تحت فائرنگ کرکے سخاوت ولد نورمحمد کو ہلاک اور رفاقت کو شدید زخمی کردیا۔ پولیس تھانہ صدر کارروائی کے لئے موقع پر پہنچ گئی ہے۔ زخمی کو علاج معالجہ کے لئے اور ہلاک ہونے والے کو پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سے پورے گاﺅں میں سخت کشیدگی اور خوف و ہراس پایا جارہا ہے۔