جمعرات , 23 اپریل 2020ء
(310) لوگوں نے پڑھا
چونیاں میں ایک بچے سے پورے محلے میں کورونا وائرس پھیل گیا، متاثرہ افراد کو چونیاں قرنطینہ سنٹر میں آئسولیٹ کردیا ہے جبکہ الہ آباد کے متاثرہ علاقوں کو پولیس نے سیل کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چونیاں میں ایک بچے سے پورے محلے میں کورونا وائرس پھیل گیا، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کا کہنا ہے کہ علاقے کے 44 افراد میں کورونا کی تشخیص ہو چکی ہے، ایک بچے میں کورونا کی تصدیق کے بعد فیملی اور اہل علاقہ کاٹیسٹ کیاگیا، تمام کیسز محلہ رحمن پورہ کی وارڈ چھ میں رپورٹ ہوئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کو چونیاں قرنطینہ سنٹر میں آئسولیٹ کردیا ہے، ڈی پی او زاہد مروت نے کہاکہ الہ آباد کے متاثرہ علاقوں کو پولیس نے سیل کردیا۔