محسن
جمعہ , 24 فروری 2023ء
(57) لوگوں نے پڑھا
پتوکی کے نواحی گائوں جاوید نگر حبیب آباد میں
اوباش نے دس سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق جاوید نگر
حبیب آباد میں رہایش پذیر شہزاد کی دس سالہ بیٹی مسکان قران پاک لینے کے لئے مسجد
میں گئی اس دوران اوباش ملزم سجاد علی نے بچی کو اکیلا دیکھ کر دبوچ لیا اور زیادتی
کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کی مزاحمت پر ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔اس دوران بچی
نے شور مچایا اور لوگ اکھٹے ہو گئے۔جس پر ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر لوگوں
کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ تھانہ صدر پولیس پتوکی نے زیادتی
کا نشانہ بننے والی بچی کے والد شہزاد کی تحریری درخواست پر اوباش ملزم سجاد علی
کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔