محسن
بدھ , 09 اگست 2023ء
(94) لوگوں نے پڑھا
مصطفی آباد : مصطفی آباد کا محلہ نیواں تھہ
مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے - بارشیں ہوئے کئی روز گزر چکے ہیں مگر پورے محلے میں ابھی تک کئی
کئی فٹ پانی کھڑا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بارمیونسپل کمیٹی کے پاس جاچکے
ہیں - ڈی سی قصور کو کئی درخواستیں دے چکے ہیں مگر کہیں بھی سنوائی نہیں ہورہی - علاقہ
میں ایک بااثر فیکٹری مالک نے جب فیکٹری تعمیر کی تو نیواں تھہ کا نالہ مکمل طور
پر بند کردیا جس کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر ختم ہوگیا اور پانی لوگوں
کے گھروں میں درخل ہونے لگا ہے - فیکٹری مالک کے بااثر ہونے کی وجہ سے اس کیخلاف
کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں ہوسکی -