محسن
پیر , 07 اگست 2023ء
(95) لوگوں نے پڑھا
قصور : میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بابابلھے شاہ
ہسپتال قصور ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈی ایچ کیوہسپتال
قصورکا نام تبدیل کرکے بابابلھے شاہ ہسپتال قصور کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے - نگران
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پرہسپتال میں بہترین طبی سہولیات کی
فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے
جارہے ہیں نگران پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق مریضوں کو فری ادویا ت سمیت دیگر
طبی سہولیات کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے ضلع کے سب سے بڑے ہسپتال میں معیاری طبی
سہولیات کی فراہمی طبی آلات کو فنکشنل رکھنے، صفائی سمیت امور پر خصوصی توجہ میری
اولین ترجیح ہے -