محسن
جمعرات , 24 اگست 2023ء
(79) لوگوں نے پڑھا
قصور : نہر میں نہاتے ہوئے 20 سالہ نوجواں جاں بحق ہو گیا ، تفصیلات کے
مطابق مصطفی آباد نہر پر نہانے کے لیے آنے والے نوجوان پانی میں اپنا توازن برقرار
نہ رکھنے کی وجہ سے ڈوب گیا - ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دو گھنٹے آپریشن کرنے کے بعد
لاش برآمد کرلی ، جاں بحق ہونے والے کی شناخت لقمان ولد احمدعلی کے نام سے ہوئی - لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں منتقل کر دیا گیا -