محسن
بدھ , 07 جون 2023ء
(32) لوگوں نے پڑھا
قصور : نان بائی عوام کو دونوں ہاتھوں
سے لوٹ رہے ہیں - جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے - حکومتی آٹے کے ریٹ
میں کمی کے باوجود نان و روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نہ ہونا ضلعی انتظامیہ کی
ناکامی ہے - ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن محمد بلال کمبوہ نے میڈیا سےگفتگو
کرتے ہوئے کیا - انہوں نے کہا کہ اگر ضلع انتظامیہ نے ایکشن نہ لیا تو زبردست
احتجاج کریں گے - سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کی بجائے نان بائیوں سمیت دوکاندار من
مرضی کے زائد ریٹ وصول کر رہے ہیں - جبکہ ان ناجائزہ منافع خوروں کو کوئی پوچھنے
والا نہیں ہے -