محسن
منگل , 11 جولائی 2023ء
(77) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : پتوکی میں نامعلوم افراد نے
سکول ٹیچر کو اغواء کر لیا - تفصیلات کے مطابق شادمان کالونی کی رہائشی سکول ٹیچر چھٹیوں
کے باوجود نجی سکول گئیں اور چھٹی کے بعد گھر واپس نہ آئی - گھر والے سکول ٹیچر کو
تلاش کرتے رہے مگر اس کا کوئی سراغ نہ ملا - تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے اغواء ہونے
والی ٹیچر کے بھائی کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کر
لیا -