محسن
جمعرات , 06 جولائی 2023ء
(114) لوگوں نے پڑھا
قصور : تھانہ الہ آباد کی حدود میں نامعلوم اغواء کار لڑکے کو
اغواء کے بعد تشدد اور جلانے کے بعد بانسوں میں پھینک کر فرار ہوگئے - ریسکیو 1122
کی ٹیم نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا - 20 سالہ عہد رضا کو نامعلوم اغواء کار
چار روز قبل اغواء کر کے لے گئے دوران اغواء ملزمان نے تشدد بھی کیا اور جسم کے
عضا ء کو بھی جلایا حالت غیر ہونے پر قریبی بانسوں میں پھینک کر فرار ہوگئے واقع
کی اطلاع پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور زخمی کو طبی امداد کے بعد علاج کے
لیے ہسپتال منتقل کردیا -