جمعہ , 27 فروری 2026 ء
ٓاپ کو معلوم ھے کہ ٓاپ کے علاقہ چُونياں میں کیا ہو رہا ہے؟

فیصل آباد ڈویژن

تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام ڈی ایس پی سرکل چونیاں آفس میں بلڈ ڈونیشن کا انعقاد محمد جعفر چوہدری کے زیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے سے اجلاس کنگن پور میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے لیے داخلے جاری پتوکی میونسپل کمیٹی میں رشوت خوری عروج پر تازہ ترین خبریں

میرا مشن الہ آباد کو خوبصورت بنانا ہے، عدنان بدر

میرا مشن الہ آباد کو خوبصورت بنانا ہے، عدنان بدر
ہفتہ , 26 ستمبر 2020ء (326) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد کو خوبصورت بنانا میرا مشن ہے ناجائز تجاوزات کی زد میں آنے والوں سے معذرت خواہ ہوں ان کے ساتھ کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے نا ہی میرا مقصد کسی کے کاروبار کو نقصان پہنچانا ہے۔ وقت آنے پر لوگ مجھے یاد کریں گے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر ہاشمی نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا انہیں علاقائی مسائل حل کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ناجائز تجاوزات کی زد میں آنے والوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں ان کے ساتھ میرا کوئی ذاتی  رنجش نہیں ہے قانون کی حکمرانی کے لئے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا ہے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ سے سڑکیں کشادہ ہوں گی اور خوبصورت نظر آئیں گی لاکھوں لوگ سفری سہولت مستفید ہوسکیں گے ایمرجنسی گاڑیوں اور ایمبولینس وغیرہ کو بھی گذرنے میں آسانی رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ الہ آباد میں خوبصورتی کے لئے گول چکر بنایا جا رہا ہے اور کنگن پور روڈ پر ٹف ٹائل بھی لگائی جائے گی جس سے شہر مزید خوبصورت نظر آئے گا میری ڈیوٹی عارضی ہے۔ میری اس کاوش پر لوگ مجھے اچھے الفاظ میں یاد رکھیں گے اور لوگوں کی دعائیں اور اچھے الفاظ سے یاد کرنا میرے لئے باعث عزت اور افتحار ہو گا۔ 
  • علاقائی مسائل

Email will Not publish publicly. Please access our Privacy Policy to learn what personal data MeriDharti.pk collects and your choices about how it is used. All users of our service are also subject to our Terms of Service.

Recieve News alerts?

Log in to get started

Forgot your password?

New to MeriDharti.pk? Sign up now