محسن
منگل , 26 ستمبر 2023ء
(114) لوگوں نے پڑھا
کنگن پور : حکومت پاکستان اور چیف ایگز یکٹو لیسکو شاہد حیدر
کے احکامات کے مطابق احمد شہزاد ایس ای قصور، طاریق عزیز سندھو ڈی پی او قصور ،
فیصل اشرف ایس ای این چونیاں کی زیر نگرانی حامد رضا ایس ڈی او کنگن پور ویسٹ نے
اپنی چیکنگ ٹیم کے ہمراہ چیئرمین سب ڈویثرن محمد سرور ڈھڈی ، محمد لطیف لائن
سپریڈنٹ و دیگر ملازمین نے پولیس کے ہمراہ شام کوٹ ، جمشیر کلاں ، شینوال ویگر
مختلف دیہات میں بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کے دوران متعدد بجلی چور پکڑ لئے کئی
فرار جبکہ چار بجلی چور موقع پر گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات کے اندراج کے لئے
درخواستیں تھانہ کنگن پور کو ارسال کردی گئیں - اس موقع پر ایس ڈی او کنگن پور
حامد رضا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے تعاون سے لیسکو ملازمین کی
بجلی چوروں کیخلاف قانون کے مطابق کاروائیاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں -