محسن
جمعہ , 09 جون 2023ء
(100) لوگوں نے پڑھا
قصور : چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ
پروگرام کے ویثرن کے مطابق مستحق خاندانوں کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں -
بینظیر نشوونما پروگرام کے تحت حاملہ ، دودھ پلانے ماؤں اور ان کے نوزائیدہ بچوں
کا بھی اندراج کیا گیا ہے - یہ باتیں عظیم احمد ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ
پروگرام قصور نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتائیں - انہوں نے کہا کہ ہمیں چیئر
پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی
وزیر شازیہ مری کے واضح احکامات ہیں کہ سال 2025 تک بچوں ، حاملہ اور دودھ پلانے
والی ماؤں کے اندراج کا ہدف پورا کیا جائے -