محسن
ہفتہ , 19 اگست 2023ء
(59) لوگوں نے پڑھا
مصطفی آباد : مصطفی آباد میں لوڈشیڈنگ نے مکمل طور پر ڈیرے
ڈال لیے ہیں - بجلی کا چار گھنٹےمسلسل بند رہنا معمول بن کر رہ گیا - ایک گھنٹہ
بجلی آتی ہے تو تین چار گھنٹے کے لیے غائب ہو جاتی ہے - تین گھنٹوں کے بعد جب بجلی
آتی ہے تو تاروں اور بوسیدہ ٹرانسفارمرز کا جلنا بھی معمول بن چکا ہے - واپڈا کمپلینٹ
آفس میں عملہ کسی کا فون اٹھانا بھی گوار نہیں کرتا ، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے حبس کے
موسم میں شہریوں کے لیے زندہ رہنا بھی دشوار ہوچکا ہے -