محسن
منگل , 03 اکتوبر 2023ء
(34) لوگوں نے پڑھا
قصور : مصطفی آباد/ للیانی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی عدم دلچسپی
اور دیہاڑی بازی کی وجہ سے مین روڈ ایک گلی کی سڑک بن کر رہ گئی - ٹریفک اہلکار
ٹریفک کو کنٹرول کرنے کی بجائے نہر کنارے یا تھانے کے سامنے کھڑے ہو کر دن رات
رشوت خوری کرنے میں مصروف ہیں - جس کی شہریوں نے متعدد مرتبہ ویڈیو بنا کر اعلی
حکام کو بھیجی مگر مبینہ طور پر اپنا اپنا حصہ لے کر سب اچھا کی رپورٹ جاری کی
جارہی ہے - ٹریفک اہلکاروں کے ٹریفک کنٹرول نہ کرنے کی وجہ سے مصطفی آباد بازار ،
ہائی سکول وغیرہ کے سامنے حادثات معمول بن چکے ہیں - رکشہ موٹرسائیکل اور پرائیوٹ
گاڑی والوں نے مین روڈ کو مکمل طور پر پارکنگ ایریا میں تبدیل کر کے رکھ دیا ہے -
جس کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن چکی ہے -