محسن
جمعرات , 22 جون 2023ء
(52) لوگوں نے پڑھا
قصور : مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز وہاب ریاض نے قصور
کا دورہ کیا - ضلعی محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ، سپورٹس کمپلیکس میں کھلاڑیوں
کو دی جانیوالی سہولیات اور مویشی منڈی میں انتظامات کو چیک کیا - اس موقع پر ڈپٹی
کمشنر محمد ارشد بھٹی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر قصور ، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ، سی
ای او ایجوکیشن ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ، سی ای او ضلع کونسل سمیت دیگر
متعلقہ افسر بھی موجود تھے - مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب وہاب ریاض نے ڈی سی کمیٹی روم
میں اجلاس کی صدارت کی - مشیر وزیر اعلیٰ
پنجاب وہاب ریاض نے بائی پاس پر قائم کردہ مویشی منڈی کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر
بیوپاری حضرات کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا -