محسن
منگل , 11 اپریل 2023ء
(23) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد : معمولی بارشوں نے
میونسپل کمیٹی کی ناقص کارگردگی کا پول کھول دیا ، گندا پانی کنگن پور روڈ اور
بازاروں میں جمع ، ماہ رمضان میں نماز کی ادائیگی کے لیے گندے پانی سے گزرنا پڑتا
ہے - تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی الہ آباد کے عملہ کی لاپرواہی مین کنگن پور
روڈ و دیگر گلی محلوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع ، شہر میں ہونے والی حالیہ معمولی بارشوں نے
انتظامیہ اور میونسپل کیمٹی کا پول کھول کر رکھا دیا ، عرصہ دراز سے سوریج لائینوں
کی صفائی نا ہونے کی وجہ سے سوريج لائنیں اکثر بند رہتی ہیں - جسکی وجہ سے مین
کنگن پور روڈ تالاب کا منظر پیش کررہا ہے -