محسن
منگل , 14 فروری 2023ء
(724) لوگوں نے پڑھا
کنگن پور میں آمد سے پہلے تک افتخار
ٹھاکر کو ہم صرف ایک کامیڈین کے طور پر ہی جانتے تھے لیکن مل کر پتہ چلا کہ ٹھاکر
صاحب اپنی تقریباً ساری آمدن تھیلیسیمیا کے مریض بچوں پر خرچ کر دیتے ہیں ملک بھر
کے درجن سے زائد شہروں کے تھیلیسیمیا سنٹرز کو دیکھ رہے ہیں اور وسائل فراہم کر رہے ہیں اتنا لمبا سفر کر کے
کنگن پور بھی صرف ان معصوم بچوں سے ملنے آئے اور ان کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا
بچوں کے ساتھ دلچسپ گپ شپ بھی گی- لیکن بچوں کے والدین سے بار بار ایک ہی بات کہتے
رہے یہ میرے بچے ہیں ان کو پڑھانا ضرور اہل کنگن ہور سے بھی بھرپور محبت کا اظہار
انکے اس جملے نے کہ ان بچوں کے لیے بننے والے اس ہسپتال کے ساتھ تعاون کرنے والے
انسان نہیں فرشتے ہیں تقریب میں موجود ہر شخص کا دل جیت لیا۔ اور تھیلیسیمیا سے
متعلق معلومات کسی بھی پروفیشنل ڈاکٹر سے زیادہ تھی شدید رش اور عوام کی سیلفیوں
نے کافی تنگ کیا لیکن جلد دوبارہ آنے کا اور بلڈ بیگز سمیت دیگر ٹیکنیکل معاملات
پر مدد کا وعدہ کیا -