محسن
بدھ , 17 مئی 2023ء
(29) لوگوں نے پڑھا
چونیاں : موٹرسائیکل پارک کرنے پر چونیاں مین بازار میں جھگڑا اسلحہ
اور ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح غنڈوں کا تاجر کی دکان پر حملہ ، تاجروں نے روڈ کو دونوں
اطراف سے بند کر دیا ، حملہ میں افراد زخمی ، تاجر کی مدعیت میں دو نامزد اور
تقریبا 13 نامعلوم افراد کیخلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ، - تفصیلات کے
مطابق مین بازار چونیاں میں پارکنگ کے معاملہ پر شہری اور دوکاندار کا جھگڑا شدت
اختیار کر گیا ، جھگڑا میں جنڈوالا کے رہائشی اور دیکر نامعلوم 13 غنڈوں نے جو کہ
اسلحہ اور ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ہو کر تاجر پر ہلہ بول دیا - 13 مسلح غنڈوں نے مین بازار کو میدان جنگ بنا
دیا – بازار کے تاجر خوف میں مبتلا رہے -