محسن
جمعہ , 26 مئی 2023ء
(30) لوگوں نے پڑھا
الہ آباد : بھتہ مافیا کی مبینہ کھلم کھلا غنڈہ گردی ، بھتہ
نہ دینے پر متعدد گاڑیوں کے شیشے اور گیٹ توڑ دئیے ، ڈرائیوروں پر بھی تشدد کیا ،
گاڑیوں کے مالکان کا لاکھوں روپے نقصان ہو گیا - تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں بھتہ خوری کرنے
والے غنڈہ گرد عناصر نے جگا ٹیکس نہ دینے پر متعد گاڑیوں کا لاکھوں روپے کا نقصان
کر دیا - گاڑی مالکان محمد انصر وغیرہ نے تھانہ الہ آباد میں درخواست گزاری کہ ملزموں نے ہماری لاہور
قصور جانے والی گاڑیوں کو قصور روڈ منڈی موڑ کے سامنے اور تلونڈی اڈا پر روک کر
ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور
گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی - تھانہ الہ آباد پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز
کر دیا -