بدھ , 16 دسمبر 2020ء
(519) لوگوں نے پڑھا
چونیاں، نوسربازوں کے گروہ کے کارندہ کو پکڑلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بینکوں میں رقم جمع کروانے اور نکالنے آنے والوں کو دھوکے سے لوٹنے والے گروہ کا ایک کارندہ عوام کے ہتھے چڑھ گیا۔ عوام نے پکڑے جانے والے ٹھگ کی خوب درگت بنا ڈالی بعد ازاں ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ پانچ لوگوں کا گروہ ہے جو متعدد وارداتوں میں ملوث ہے گروہ کے چار کارندہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ سٹی پولیس چونیاں نے ملزم کو حوالات میں پہنچادیا اور باقی 4 ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ملزم اور اس باقی ساتھیوں کو گرفتار کرکے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔