محسن
بدھ , 27 ستمبر 2023ء
(60) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : شہر کا مین بازار پتوکی گٹرکے گندے پانی میں ڈوب
گیا ، چوک جھلار پتوکی سے لے کر مین بازار ، ریلوے بازار ، ٹرنک بازار تک پانی ہی
پانی - تفصیلات کے مطابق شہر کا سیوریج سسٹم خراب ہونے کے باعث پورا شہرمیں سیوریج
کا گندا پانی گلیوں اور بازاروں میں جمع ہو گیا - جس سے شہریوں دوکانداروں اور
گاہکوں کا گزرنا بھی محال ہو گیا - دوکاندار اور شہری اس صورت حال سے سخت پریشان
ہیں - تاجروں نے اس صورت حال تر احتجاج کیا جس پر اے سی پتوکی رانا امجد محمود
موقع پر گئے اور انھوں نے میونسپل کمیٹی پتوکی کے ذمہ داران کو فوری مسلہ حل کرنے
کا حکم دیا -