محسن
جمعرات , 10 اگست 2023ء
(141) لوگوں نے پڑھا
قصور : ممبر ضلعی امن کمیٹی مذہبی
کاروباری شخصیت حاجی شبیر احمد مغل نے کہا ہے کہ مہنگائی بے روزگاری کے پسے عوام
پر پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ رہا عام آدمی کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ
تک چھیننے کے مترادف ہے کاروباری لوگ کنگال ان کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے
گھریلو صارفین اور کاروباری لوگ بجلی کے بل جمع کروانے کے لیے پریشان ہین ایسے حالات
میں کاروبارجاری رکھنا بہت مشکل ہے اس سے ملک مین پیدا ہونے والی بے روزگاری کے ستائے
لوگوں کو حکومت کنٹرول نہیں کر پائے گی -