محسن
پیر , 20 فروری 2023ء
(84) لوگوں نے پڑھا
قصور : محکمہ زراعت نے موسم سرما کی شدت کے خاتمہ اور بہار کی آمد کے
باعث کاشتکاروں کو تمباکو کی پنیری کھیت میں منتفل کرنے کا مشورہ دیا اور کہا گیا
ہے کہ اب جبکہ سردی کی شدت ختم ہوگئی اور موسم بھی خوشگوار ہونا شروع ہوگیا ہے
لہذا تمباکوکے کاشتکار فوری طور پر پنیری کھیت میں منتقل کرنا شروع کردیں - ڈپٹی
ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمد اکرم طاہرنے اے پی پی کو بتایا کہ کاشتکار
تمباکوکی زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے بھاری میرا اور زرخیززمین کا استعمال
کرسکتے ہیں تاہم اس میں بہترنکاس ہونابھی اشدضروری ہے۔انہوں ں نے کہا کہ کاشتکاروں
کوچاہیے کہ وہ تمباکوکی پنیری اکھاڑنے سے کم ازکم 6 سے8گھنٹے قبل اچھی طرح آبپاشی
کرلیں اور پنیری کو صبح و شام کے اوقات میں کھیتوں میں منتقل کریں