محسن
جمعرات , 09 مارچ 2023ء
(96) لوگوں نے پڑھا
محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں
ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری اسراراحمد انجم ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر
آفیسرز مسز سمیرا دلاور، ڈاکٹر ماہ نور بیگ، وویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عاصمہ قیوم
، ڈاکٹر سعد یہ فضل ، ڈاکٹر دردانہ رحمان ، پروجیکشنسٹ محمد عمر بشیر ، ڈسٹرکٹ
کوارڈینیٹر جپاکو میڈم شہربانو، سینئر منیجر پاتھ فائنڈر منصور ریاض ، ڈسٹرکٹ
کوارڈینیٹر پاتھ فائنڈر میاں ذیشان ، فیملی ویلفیئر ورکرز اور خواتین کی کثیر تعداد
نے شرکت کی ۔ اس
موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری اسرار احمد انجم نے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ عالمی یوم خواتین منانے کا مقصد معاشرے کی تشکیل اور ترقی میں خواتین کے
کردار کو تسلیم کرنا اور خواتین کیلئے معاشرتی ، معاشی ، سیاسی اور تمام شعبہ ہائے
زندگی میں مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہے -