محسن
ہفتہ , 30 ستمبر 2023ء
(36) لوگوں نے پڑھا
قصور : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو
مظہر علی سرور کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانی کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی
روم میں منعقد ہوا - اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران ، درخواست گزار
اوورسیز اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی - اجلاس میں اوور سیز پاکستانیوں کے 7 کیسوں
کی سماعت ہوئی جن میں 2 کیسوں کو سول کورٹ
جبکہ 5 کیسز کو دوبارہ مختلف محکموں سے روپورٹس کے لیے بھیجا گیا - اس موقع پر
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل اور ان
کی شکایات کا فوری ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے -