محسن
جمعرات , 27 اپریل 2023ء
(38) لوگوں نے پڑھا
قصور : قصور کے نواحی علاقہ میں منشیات
فروخت نہ کرنے پر بدنام زمانہ منشیات فروش نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ماں باپ کے
اکلوتے بیٹے کو زخمی کر دیا - تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں میں چند دن قبل منشیات
کے مقدمہ پر رہا ہو کر آنے والے منشیات فروش نے ساتھی کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ
کر کے ماں باپ کے اکلوتے بیٹے کو شدید زخمی کردیا - تشویشناک حالت میں لاہور
ہسپتال میں منتقل کر دیا - ماں باپ کی جانب سے درج کرائی ایف آئی آر کے مطابق
ملزمان منشیات فروخت کرنے پر مجبور کرتے تھے انکار پر اس پر قاتلانہ حملہ کر دیا -