محسن
پیر , 27 فروری 2023ء
(91) لوگوں نے پڑھا
منڈی احمد آباد اور گردونواح کے علاقے اور شہروں میں مہنگائی کا
نہ تھمنے والے طوفان سے غریبوں کی سانسیں اکھڑنے لگی – مہنگائی کا نیاریلاغریب
عوام کے تن سے کپڑے اتارنے کے لیے تیار – آٹا ، چینی ، چاول ، دالیں سبزیاں سونے
کے بھاؤ ملنے لگیں موبائل فون بھی مہنگائی کے سنگل پکڑنے کے لیے تیار جگہ جگہ عوام
کا سخت ردعمل بڑھتی ہوئی مہنگائی پرعوام کی کثیر تعداد حکمران کے خلاف پھٹ پڑے –
عوام نے اپنا سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں نے اپنی ناقص پالیسیوں سے
غریب کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی -