محسن
بدھ , 15 فروری 2023ء
(62) لوگوں نے پڑھا
قصور: پتوکی کے نواح میں معمولی تلخ کلامی پر سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ
کر کے پی ٹی سی ایل کے لائن مین کو موت کے گھاٹ اتار دیا تفصیل کےمطابق پی ٹی سی ایل
میں لائن مین جمشیر خورد چک24 کا رہائشی پنتالیس سالہ پرویز ولد اسما عیل مئیو
موٹر سائیکل پر اپنے دفتر سے باہر جا رہا تھا کہ دفتر کے سیکورٹی گارڈ اسد ولد
ارشد محمود آرائیں نے رائفل سے فائر کر کے اسے قتل کر دیا پولیس نے سیکورٹی گارڈ
کو گرفتار کر لیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔علاوہ ازیں پتوکی کے نواح میں کار
سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا تفصیل کے مطابق بتیس سالہ جنید شاہ
ولد ظفر اقبال کار پر بالمقابل رحیم سٹی پتوکی کے قریب کار پر جا رہا تھا کہ آنیوالے
نامعلوم کار سواروں نے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جناح
ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔