محسن
منگل , 06 جون 2023ء
(131) لوگوں نے پڑھا
قصور : ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی
نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں پودا لگایا - اس موقع
پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات اور دیگر متعلقہ افسران بھی
موجود تھے - اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ 5 جون کو دنیا بھر میں ماحولیات
کا عالمی دن منایا جاتا ہے - یوم ماحولیات ایک خاص اہمیت کا حامل ہے اس دن کی
مناسبت سے ہم سب کو اپنی اپنی سطح پر ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں اپنا بھر
پور کردار ادا کرنا ہے - خوشگوار اور صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ماحولیاتی
مسائل پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے -