محسن
جمعہ , 17 فروری 2023ء
(79) لوگوں نے پڑھا
قصور: ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کی تاخیرسے کاشت،سفارش
کردہ یوریانہ ڈالنے اورفصل کا رنگ پیلا محسوس ہونے پر فوری یوریاکے پانی میں ملاکر
سپرے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیاہے کہ کاشتکار اس ضمن میں کسی کوتاہی کامظاہرہ
نہ کریں اور اگرگندم کی فصل دیر سے کاشت کرنے کے بعد اس پر مقررہ مقدار کے مطابق یوریاکھادنہ
ڈالی گئی ہو تو فصل کا رنگ پیلا محسوس ہوتے ہی 2 کلوگرام یوریاکو 100لیٹرپانی میں
ملاکر فی ایکڑ فوری سپرے کیاجائے لیکن بارانی علاقہ جات میں 2کلوگرام کے
ساتھ2کلوگرام سلفیٹ آف پوٹاش یا2کلو گرام میوریٹ آف پوٹاش کابھی ضروری استعمال کیاجائے
بصورت دیگر گندم کو نقصان پہنچنے کا اورسٹوں میں دانے کم رہ جانے کا خدشہ رہتاہے
جس سے پیداوار میں بھی کمی واقع ہوجاتی ہے