محسن
پیر , 05 جون 2023ء
(32) لوگوں نے پڑھا
قصور: الیکشن کمیشن
آف پاکستان نے آئندہ لوکل گورنمنٹ الیکشن/ بلدیاتی الیکشن 2023 میں حصہ لینے کے
لیے الیکٹورل گروپ کے اندراج کا شیڈول جاری کر دیا - تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن
کمشنر قصور کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان
نے آئندہ لوکل گورنمنٹ الیکشن کمیشن / بلدیاتی
الیکشن 2023 میں حصہ لینے کے لیے الیکٹورل گروپ کے اندراج کے لیے باقاعدہ شیڈول
جاری کر دیا ہے - جس کے مطابق لوکل گورنمنٹ انتخابات میں حصہ لینے والے خواہش مند
افراد درخواستیں ڈسٹرکٹ کونسل کے لیے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قصور آفس اور متعلقہ
تحصیل میں تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر سے وصول کر کے 12 جون 2023 تک اپنے
متعلقہ دفاتر میں جمع کروائیں -