محسن
پیر , 27 مارچ 2023ء
(33) لوگوں نے پڑھا
پتوکی : فون پر دوستی کر کے شادی کا
جھانسہ دیا اور گن پوائنٹ پر لڑکی کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا تھانہ
سٹی کا میں مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق انصاف سٹی کی لڑکی کی ٹیلی فون پر دوستی
ہوئی ، گزشتہ روز ملزم اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ کار پر آیا اور لڑکی کو ٹیلی فون
کر کے ملتان روڈ کے قریب بلوایا ، لڑکی جب وہاں پہنچی تو ملزم نے اپنے ساتھیوں کے
ساتھ ملکر لڑکی کو اغواء کرلیا اور نامعلوم جگہ پر لیجا کر زبردستی اسکی عزت لوٹ
لی - ملزم کے ساتھی پہرہ دیتے رہے - ملزم لڑکی سے دو تولے سونے کی زیورات اور دو
لاکھ روپے بھی لے گیا - تھانہ سٹی پولیس نے زیادتی کا نشانہ بنانے والی لڑکی کی
تحریری دوخواست پر چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی -